اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بین الاقوامی ڈیری ایکسپو2023 لاہور میں شروع ہوگئی

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(لاہور نیوز) بین الاقوامی ڈیری ایکسپو 2023 کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ دو روزہ نمائش کا افتتاح سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مالک بھُلہ نے کیا۔

ڈیری ایشیا ایکسپو میں ڈیری انڈسٹری سے وابستہ سو سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے ہیں۔ نمائش کے ذریعے ملکی و غیرملکی ماہرین سے سیکھنے سمیت ڈیری فارمنگ، خوراک، ادویات، مشینری اور سافٹ ویئرکے بارے میں رہنمائی ملے گی۔

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مالک بھُلہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈیری انڈسٹری کی کامیابی کی طرف یہ نہایت اہم قدم ہے، جدید اور منافع بخش ڈیری فارمنگ کے اصولوں اور ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے لئے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے، محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایکسپو میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

محمد مالک بھُلہ نے کہا کہ ایک چھت تلے لائیو سٹاک فارمنگ بارے رہنمائی سے مویشی پال کسانوں کو آگاہی مل رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی گروتھ غیرمعمولی ہے اور ملک میں ڈیری فارمنگ کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے،

آج کا دن سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ دن لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نےایکسپو کا تفصیلی دورہ بھی کیا اورمحکمہ لائیوسٹاک سمیت مختلف سٹالز وزٹ کئے

ایکسپو کے دورے کے دوران ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اورڈائریکٹر کمیونیکیشن بھی سیکرٹری لائیو سٹاک کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے