اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ اتھارٹی کا دودھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

28 Nov 2020
28 Nov 2020

(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی کا دودھ ملاوٹ مافیا کے خلاف دوسرے روز بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دو سو تریسٹھ دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، چھ ہزار تین سو دس لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

نونہالوں کو صحت مند دودھ کی فراہمی کا مشن، فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی، چیکنگ کے دوران ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

لاہور کے تمام داخلی راستوں پر ناکے لگا کر 2لاکھ 3ہزار 832لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ شالیمارٹاؤن میں میراں حسین لجپال ملک شاپ اور دھرم پورہ میں قصوری ملک شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں دودھ کی ایل آر، فیٹس انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ 512 فوڈ کی چیکنگ، 3کو سربمہر،3 کی پروڈکشن بند اور بھاری مقدار میں گٹکا تلف کیا گیا۔ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر کوٹ خواجہ سعید میں لاڈا پان شاپ کو سربمہر کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا ہے کہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے