26 Aug 2020
(ویب ڈیسک) اردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020ء کی جاری کردہ 500 با اثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
رائل اسلامک سٹریٹجک سنٹر کی جانب سے فہرست جاری کی گئی ہے۔ گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عابدہ پروین صوفی موسیقی میں اس درجے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کی منفرد گائیکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں 2017 میں جنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقرر کیا جا چکا ہے۔
