اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے ہرا دیا

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے کوشال مینڈس نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے، اوپنر بیٹر محمد حارث 38 اور فرحان یوسف 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

زلمی کے کپتان بابراعظم کا آج بلا نہ چل سکا اور صرف 18 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے ، مائیکل بریسویل 8 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتحار احمد 10 رنز بنا کر ہی چلتے بنے جبکہ عبدالصمد 4 اور عامر جمال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے