اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کا ڈیزل کی قیمت میں 135، پٹرول میں 12روپے فی لٹر کمی کا اعلان

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پٹرول میں12 روپے کمی کا اعلان ک دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج تاریخ ساز موقع پر بات کر رہا ہوں، آج اللہ کے فضل سے خلیج میں جنگ نہیں،امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آج اللہ کےفضل سےخلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہو رہی ہیں، آج فریقین بات چیت کے لیے راضی ہو چکے ہیں، انتہائی اہم پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکا کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے نہ صرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد آرہی ہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت پاکستان پہنچ رہی ہے، امریکا اور ایران کی قیادت کو اسلام آباد آنے کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اُن کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا، یہ صرف پاکستان کے لیے نہیں،عالم اسلام کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اِس نازک موقع پر پاکستان کی قیادت نے انتہائی محتاط انداز میں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، قیامت خیزمہنگائی کا طوفان آیا ہے، وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی تو فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نےعوام کو 129 ارب کی سبسڈی دی، میں نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں135روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم ہو کر 366 روپے فی لٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل کی قیمت 520 سے کم ہو کر385 روپے ہو جائے گی، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا، موٹرسایئکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی فراہمی بدستور جاری رہے گی۔

دوسری جانب وزارتِ توانائی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی ہوئی۔

علاوہ ازیں نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے پٹرول کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے