10 Apr 2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا، محکمہ خزانہ نے آپریشنل فنڈز کے 6 ارب روپے روک لئے جبکہ پولیس کو رواں سال کےچوتھے کوارٹرمیں 50ارب کے فنڈز ملنا تھے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں صرف194ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے6 ارب روک لیے ہیں جسکے اثرات فورس کی مرکزی خریداری پر پڑنے کا خدشہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ پولیس کا 83 فیصد بجٹ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتاہے جبکہ سات فیصدفیول،باقی 10فیصد آپریشنل معاملات پر خرچ کیا جاتاہے، 6 ارب کے کٹ لگنے سے وردی ، اسلحہ و دیگر مرکزی خریداری متاثر ہو گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ میں باقی ماندہ فنڈز مانگے جائیں گے، محکمہ خزانہ نے 6 ارب بروقت جاری نہ کئےتو اہم امورمتاثر ہوں گے۔
