اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا احتساب کا عمل مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا احتساب کا عمل مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے فیصلہ سامنے آیا ہے، محکمہ لیبر اور سوشل سکیورٹی اداروں کے اکاؤنٹس کاآڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی آرڈیننس 1965 میں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی برائے لیبر پنجاب اسمبلی کو موصول ہو گیا ہے بل کے متن کے مطابق محکمہ لیبر کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کروایا جائے گا جبکہ سوشل سکیورٹی اداروں کے اکاؤنٹس آڈیٹر جنرل پاکستان سے آڈٹ کروائے جانے کا کہا گیا ہے۔

 

 

 

ترمیمی متن میں گورننگ باڈی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نمائندے کو شامل کرنے اورگورننگ باڈی ممبران کی تعداد چار سے بڑھا کر پانچ کرنے سمیت فنانس کے ساتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نمائندہ کی شمولیت کی تجویز دی گئی ہے۔

ترمیم میں قانون کے مطابق متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی شرائط پوری کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز  بھی شامل کی گئی ہےجبکہ گورننگ باڈی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا فرم سے اضافی آڈٹ کرانے کا اختیار ہو گا۔

علاوہ ازیں سوشل سکیورٹی کو خود میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ ، الائیڈ ہیلتھ ادارے قائم کرنے کی اجازت بھی ہو گی، متعلقہ کمیٹی 2 ماہ میں بل پر رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے