اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1673 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 37 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت تقریباً 22 ارب روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 293 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی سنبھلتی صورتحال کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے