اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ سے گزری: رابعہ نورین

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر اداکار عابد علی کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھیں۔

رابعہ نورین ایک شادی کی تقریب میں موجود تھیں جہاں ان سے کسی نے ذہنی تناؤ سے متعلق سوال کیا۔اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے لفظ 'mental health' کے بارے میں اس وقت تک معلوم نہیں ہوا جب تک  میں خود اس سے نہیں گزری۔

رابعہ نورین نے کہا کہ شوہر عابد علی کے انتقال کے بعد میں نے ایک بہت مشکل فیز گزارا، عام لفظوں میں اس کیفیت کو ڈپریشن کہتے ہیں، ڈپریشن کا مطلب ہے کہ جب آپ زندگی میں دلچسپی کھو دیں، تیار ہونا، کھانا کھانا، لوگوں سے ملنا، بات کرنا اور ہنسنا بولنا اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے باہر نکلنے میں میرے بہن بھائیوں نے مدد کی، میرا بھائی ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہے جس نے میرا علاج کیا لیکن وہ اہم شخص جو اس ڈپریشن سے آپ کو باہر نکال سکتا ہے وہ آپ خود ہیں، آپ کو خود محنت کرنی پڑے گی۔

رابعہ نورین کا کہنا تھا کہ اپنے ارد گرد آپ بہت سی باتیں سنیں گے، جب تک آپ اٹھ کر کھڑے ہونا نہیں چاہیں گے آپ ٹھیک نہیں ہوسکتے، اگر آپ کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے تو جسمانی صحت کے درست ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جسمانی صحت ذہنی صحت سے جڑی ہے، میں سب سے گزارش کرتی ہوں جب بھی آپ اپنے مزاج میں تلخی محسوس کریں تو آپ کسی سے بات کریں اور اس سے باہر آنے کی کوشش شروع کریں۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے