اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کیلئے فنڈز جاری

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سینئر ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم (پرو لیگ) کے لئے درکار تمام فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قومی کھیل کی بحالی کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا اور حکومت کے غیر متزلزل تعاون پر اسکا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا، حکومت کو یقین دلایا ہے کہ ان وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کا وقار بلند کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ہیروز قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں جبکہ دورے کے تفصیلی شیڈول اور میچوں کی تفصیلات کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اس اعتماد پر ان کے مشکور ہیں اور ان وسائل کو پاکستان ہاکی کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے