اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن، 2025 بہتر سال قرار

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہورنیوز) ایشین ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے حوالے سے اپنی تازہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

 

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں معاشی نمو میں بہتری دیکھی گئی جبکہ مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا اور استحکام کی بنیاد فراہم کی۔

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو 2026 میں 3.5 فیصد تک رہے گی جبکہ 2027 میں مزید بہتری کے ساتھ 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے،صنعتی شعبے کی بحالی اور نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو مزید تقویت دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، مہنگائی کی شرح 2026 میں 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی متوقع ہے، تاہم توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ معیشت پر دباؤ ڈال سکتا ہے، زرعی اور صنعتی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ترسیلات زر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق 2026 میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی ترقی کو سہارا دے گا جبکہ تعمیراتی شعبہ بجٹ مراعات اور سیلاب سے بحالی کے منصوبوں سے مستفید ہوگا۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کے تسلسل اور محتاط معاشی پالیسیوں پر عمل ناگزیر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے