اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں ستھرا پنجاب مہم تیز، صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے“ستھرا پنجاب” مہم کے تحت بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جس میں صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔

بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی صفائی مہم چلائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل اور راوی پل سمیت اہم مقامات پر صفائی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

صفائی کے عمل میں مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ گرد و غبار اور آلودگی پر قابو پایا جا سکے، حکام کے مطابق صبح کی شفٹ میں 7 ہزار سے زائد کوڑا کنٹینرز کلیئر کئے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو بھی “زیرو ویسٹ” بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور گلبرگ جیسے مصروف علاقوں میں بھی صفائی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

شہر کے اہم عوامی مقامات جیسے داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ چوبرجی، سیکرٹریٹ اور بابا گراؤنڈ میں بھی صفائی اور کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق لاہور کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے