اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1443 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 961 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 37 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت تقریباً 22 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی سنبھلتی صورتحال کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے