اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے سکھ یاتری وساکھی منانے پاکستان پہنچ گئے

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) وساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا اور واہگہ چیک پوسٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک ناصر مشتاق نے یاتریوں کا استقبال کیا، اس موقع پر کمشنر لاہور مریم اور ڈی سی لاہور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور بھی موجود تھے، سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور و دیگر کمیٹی ممبران بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پاکستان سنگھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان گورو نانک کی پاک دھرتی ہے، بھارت کے مختلف علاقوں سے یاترا کے لئے آنے والوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود 28سو سے زائد لوگوں کو ویزا جاری کرنا معمولی نہیں ہے، پاکستان سکھوں کا دوسرا نہیں پہلا گھر ہے، یاترا کے لئے جب آپ کا دل کریں آسکتے ہیں پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔

سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمشہ امن کا حامی رہا ہے، پاک بھارت جنگ کے دوران بھی سکھوں کے لئے دروازے کھولے رکھے، پاکستان دشمن قوتیں بھی پاکستان کی امن کی کوشش سراہ رہی ہیں۔

یاتری جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،دنیا بھر کا سکھ پاکستان آنا چاہتا ہے، پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے۔

سردار چنٹوک سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے 2840 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کئے، حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، ہمیں بارڈر بند ہونے کے باوجود اجازت دی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک ناصر مشتاق نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام ،لنگر، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولیات فراہم کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اتر پردیش، دہلی و دیگر بھارتی ریاستوں سے یاتری پاکستان پہنچے ہیں، واہگ بارڈر پر کسٹم چیکنگ اور امیگریشن کے بعد یاتریوں کی پنڈال میں چائے اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔

یاتریوں کو بسوں کے 3 مختلف قافلوں کی صورت میں گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ لے جایا جائے گا، پہلا قافلہ سخت سکیورٹی میں ننکانہ صاحب کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب میں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے