اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریل میں صحافیوں کیلئے سفری رعایت مخصوص شرائط کے ساتھ دوبارہ بحال

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے صحافیوں کیلئے سفری رعایت مخصوص شرائط کے ساتھ دوبارہ بحال کر دی۔

صحافیوں کے لیے سفری سہولت سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، جس کے تحت اب وہ صرف 10 سنگل سائیڈ ٹرپس حاصل کر سکیں گے، یعنی دونوں اطراف ملا کر کل 5 مکمل سفر کیے جا سکیں گے۔

اس سے قبل صحافیوں کے لیے ٹکٹ کے حصول پر کوئی حد مقرر نہیں تھی اور وہ ضرورت کے مطابق جتنے چاہیں ٹکٹ لے سکتے تھے، تاہم نئی پالیسی کے تحت اس سہولت کو محدود کر دیا گیا ہے۔


ٹکٹ بکنگ کے لیے بھی نیا اصول متعارف کرایا گیا ہے، جس کے مطابق اب صحافیوں کو سفر سے کم از کم 12 گھنٹے قبل ٹکٹ بک کروانا ہوگا۔

نئی ہدایات کے تحت اوپن ٹکٹ کی سہولت بھی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جس سے صحافیوں کو اپنے سفری شیڈول کو پہلے سے طے کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سفری نظام کو بہتر بنانا اور ٹکٹنگ کے عمل میں شفافیت لانا ہے، تاہم صحافتی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی اوراہلیہ کوجرنلسٹ کارڈ پرسفرمیں رعایتی سہولت دوبارہ بحال کردی گئی ہے،ریلوےٹکٹ میں  صحافی اوراہلیہ کو 50 فیصد رعایت دی جائیگی۔

لاہورمیں صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات میں سہولت بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں،ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے،ریلوے صحافی برادری کے ساتھ مضبوط رابطہ برقرار رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے