اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی منافق ؟ صحیفہ جبار خٹک نے ایک اور بحث چھیڑ دی

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں میں آگئی ہیں، متنازع بیانات دینے والی صحیفہ نے اس بار بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پرتنقید کرکے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے ۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کینیڈا منتقل ہونے کے اپنے تجربے پر بات کی۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ بیرونِ ملک جانے کے بعد اکثر پاکستانی اپنے وطن کو کیوں یاد کرتے ہیں، تو انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس معاملے میں منافقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

صحیفہ کا کہنا تھا کہ جب لوگ دوسرے ممالک میں رہتے ہیں تو وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی پاکستان کو یاد کرنے کا اظہار کرتے ہیں، جو ان کے نزدیک تضاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بیرونِ ملک زندگی اختیار کی ہے تو اسے اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض افراد دراصل اپنے پرانے طرزِ زندگی، سہولیات اور گھریلو نظام کو یاد کرتے ہیں، جسے وہ وطن کی یاد کا نام دیتے ہیں، حالانکہ یہ سوچ درست نہیں۔

صحیفہ جبار خٹک کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں تو کچھ اسے سخت اور غیر ضروری تنقید قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے