اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں اب تک کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں، اس موقع پر پُرامن مذاکراتی حل کیلئے سہولت اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں فریقین کی جانب سے دکھائے گئے تحمل اور بردباری کو سراہا گیا، وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقوں کے عزم کی تعریف کی، وزیراعظم نے امن کے حصول کی کوششوں میں کامیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید کی اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین میزبانی فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے