اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کی کفایت شعاری مہم، گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا آغاز

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے کفایت شعاری مہم کے تحت اپنی گاڑیوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے افسران اور اہلکاروں نے سرکاری گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے تمام دفاتر میں جا کر پارک کی گئی گاڑیوں کی فہرست حاصل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں ڈیسک جاب پر تعینات افسران کی گاڑیاں اور پٹرول عارضی طور پر بند کیا گیا تھا تاہم اب افسران کو متعلقہ دفاتر میں گاڑیاں پارک کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، آئی بی نے تمام دفاتر میں موجود گاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ گراؤنڈ ہونیوالی گاڑیاں روڈ پر آنے کی صورت میں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

لیسکو نے آپریشن اور فیلڈ افسران کے لیے پٹرول کی شرح کم کر کے گاڑیاں چلانے کی اجازت دی ہے تاکہ کفایت شعاری مہم کے احکامات کی روشنی میں توانائی کے استعمال میں کمی کی جا سکے، حکومتی ہدایات کے مطابق یہ اقدام توانائی کی بچت اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے