اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ذاتی صدمے کے دوران نیویارک سے شوٹنگ پر آنے کیلئے مجبور کیا گیا: نعیمہ بٹ

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے معروف ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے عزیز کے جنازے کے لیے نیویارک جانا پڑا، لیکن مجھے مجبور کیا گیا کہ میں واپس آ کر شوٹنگ مکمل کروں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کے تجربے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے ماضی میں دیے گئے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک بڑے ذاتی نوعیت کے صدمے سے گزرنا پڑا، ابتداً سیٹ کا ماحول اچھا تھا لیکن جب مجھے نیویارک میں اپنے کسی عزیز کے جنازے میں جانا پڑا تو مجھے مجبور کیا گیا کہ میں فوری واپس آ کر شوٹنگ مکمل کروں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میرا کردار ہٹ ہو گیا تو ساتھی اداکاروں کا رویہ بدل گیا اور میں اس نازک جذباتی دور میں خاصی مایوسی کا شکار رہی۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ ایک ایسی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جنہوں نے ہمیشہ طاقتور کردار ادا کیے ہیں۔

انہوں نے اپنا سفرسٹریٹ تھیٹر سے شروع کیا اور عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے متعدد زبانوں میں کام کیا، وہ نیویارک سٹی میں بھی کام کرچکی ہیں اور شارٹ فلم میکنگ کا حصہ رہی ہیں۔

نعیمہ بٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں رباب کے کردار سے گھر گھر پہچانی جانے لگیں۔

نعیمہ بٹ نے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا، اپنی زبردست اداکاری کے باعث وہ سب پر بھاری رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے