اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس پاکستان ایپ:اب رپورٹ کا آن لائن اندراج ممکن

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے تحت پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر اہم کاغذات گم ہونے کی صورت میں شہریوں کو اب تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ایپ کے ذریعے رپورٹ درج کروانے کے بعد ایف آئی آر بھی گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایپ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کے ذریعے نا صرف عوام کا وقت بلکہ وسائل کی بھی بچت ممکن ہو سکے گی اور شہریوں کو فوری اور شفاف سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے