پنجاب میں منشیات سمگلنگ ، اسلحہ بارود اور ڈیجیٹل جرائم کیخلاف منظم حکمت عملی تشکیل
(ویب ڈیسک) پنجاب میں منشیات سمگلنگ ، اسلحہ بارود اورڈیجیٹل جرائم کیخلاف منظم حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے اقدامات کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پولیس کے مختلف شعبوں سے 82 قابل ترین آفیسرز کی سلیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس فیوژن ونگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے آپریشنز کا تعین کرلیا گیا ہے،آئی ٹی ، گاڑیوں ،ہارڈ وئیر کی خریداری کیلئے 20 کروڑ 48 لاکھ مختص ہوں گے جبکہ حساس معلومات اور خفیہ اطلاعات پر آپریشنز ونگ کارروائیاں کرے گا۔
حکام کے مطابق بارڈر ایریاز سے منشیات ، غیر قانونی اسلحہ کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی اورعلاقہ غیر سے آپریٹ کرنیوالے گروپس کی نشاندہی کرکے سپیشل ٹیمیں آپریشن کریں گی جبکہ اسلحہ و منشیات سمگلرز کے نیٹ ورکس کا سابقہ ریکارڈ کی مدد سے سراغ لگایا جائے گا۔
حکام کاکہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گےاس کے علاوہ جوائنٹ ٹیموں کے علاؤہ اسلحہ و منشیات کے تجزیے کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔
علاوہ ازیں پولیس، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اورسیف سٹی سے 82 قابل ترین آفیسرز کی سلیکشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
