اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فیصل قریشی ستارہ امتیاز نہ ملنے پر ناراض، طنزیہ ردعمل وائرل

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے تمغہ امتیاز نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سرکاری اعزاز ستارہ امتیاز سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے؟

جواب میں اداکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ امتیاز( شاپنگ سپر سٹور) میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نام دو بار واپس بھیجا گیا ہے مجھے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال ہوگئے ہیں۔

میزبان کی جانب سے سنجیدگی سے سوال پوچھا گیا کہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث سرکاری اعزاز کے لیے نام نہیں آیا، جس پر اداکار نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں کیلشیئم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے، جس پر میزبان قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا ہے کہ تمغہ امتیاز کیلئے ہم ای میلز کررہے ہیں، میں سیاسی بھی نہیں ہوں ایک حب وطن انسان ہوں، جب بھی کبھی تمغہ امتیاز کیلئے میرا نام آئے گا تو میں اسے ضرور لوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے