اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گھر والوں کی غیر موجودگی میں ڈکیتی وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابر کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو کوٹ عبدالمالک سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن زوہیب اعوان کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم واردات سے قبل علاقے کی ریکی کرتا اور گھر والوں کی غیر موجودگی کی تصدیق کرتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ریکی کرتے اور بعد ازاں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے اندرونی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات چوری کیے اور فرار ہو گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزم نے چوری کے بعد زیورات فروخت کر دیے تھے، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے