اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا اہم اقدام، تھانوں میں بائیو میٹرک نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے تھانوں میں آنے والے شہریوں، ملزمان اور گواہوں کی تصدیق اور ریکارڈ کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں نادرا کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق پولیس سٹیشن ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت تھانوں میں آنے والے تمام درخواست گزاروں، ملزمان اور گواہوں کی تصدیق بائیو میٹرک کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام سے نا صرف ریکارڈ کی شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ جعلی اندراجات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس ملازمین کی حاضری کا نظام بھی مکمل طور پر بائیو میٹرک پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے حاضری کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے فوری طور پر ممکن ہوگی، جس سے تفتیشی عمل میں تیزی آئے گی اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی آسان ہو جائے گی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی کی جانب سے جاری مراسلہ پنجاب پولیس کے تمام اعلیٰ افسران کو ارسال کر دیا گیا ہے، جن میں سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز شامل ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سات روز کے اندر بائیو میٹرک مشینوں کو فعال کر کے اس حوالے سے رپورٹ آئی جی آفس کو بھجوائی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس آر ایم ایس میں ریکارڈ اپڈیٹ کرنے کیلئے بائیو میٹرک نظام کے باقاعدہ آغاز سے پولیس کے نظام میں جدت آئے گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے