اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی:چیئرمین پی سی بی

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2024-25 کے سالانہ آڈٹ اور مالیاتی سٹیٹمنٹس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی توثیق کی گئی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں سٹیڈیم کی ترقی اور تعاون کے لیے اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں، لاہور ریجن کے زونز کی جغرافیائی حدود کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی۔

  بورڈ آف گورنرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں نمایاں خدمات پر عبد اللہ خرم نیازی کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عبد اللہ خرم نیازی نے دو سال تک ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے دن رات محنت کی ہے۔

  محسن نقوی نے بی او جی کا پی ایس ایل 11 کے لئے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا۔

 انہوں نے  کہا کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے،وہ وقت دورنہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے