اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے، مگر ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی مقبول ہیں۔

تاجدارِ حرم اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں پر لوگوں کی داد وصول کرنے والے غلام فرید صابری نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

غلام فرید صابری 1930ء میں ہندوستانی ریاست مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا، غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ قوالی گایا کرتے تھے۔

70 اور 80 کی دہائی غلام فرید صابری کے عروج کا سنہری دور تھا، اسی زمانے میں انہوں نے  بھر دو جھولی میری یا محمدﷺ  جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

ان کی متعدد قوالیوں کو فلموں میں بھی استعمال کیا گیا، جن میں  محبت کرنے والوں  اور  آفتاب رسالت  بہت مقبول ہوئیں، انہوں نے اردو کے علاوہ پنجابی ، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی قوالیاں پیش کیں۔

اپریل 1994ء کو کراچی میں غلام فرید صابری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے، لیکن آج بھی ان کا گایا کلام سننے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے