اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کےثالثی کے کردارکو سراہا جا رہا ہے:بلال اظہر کیانی

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیرمملکت برائےخزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کےثالثی کے کردارکوبین الاقوامی سطح پرسراہا جارہا ہے۔

پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘میں گفتگوکرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ایندھن کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے، ہرچیز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ساری وزارتیں مل کرکام کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبتت پاکستان میں پٹرول کے لیےلائنیں نہیں لگی، عوام کوریلیف دینے کے لیےہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، پاکستان کودرپیش تمام معاشی چیلنجزکودیکھا جارہا ہے۔

وزیرمملکت برائےخزانہ کا کہنا تھا کہ جب سے جنگ شروع ہوئی کچھ ایسا نہیں کیا جس سےافراتفری ہو،تین ہفتےتک حکومت نےتیل کی قیمتوں کوروکےرکھا،جنگ کےدوران ہم نےڈیزل پرلیوی کوصفرکردیا ہے۔

بلال اظہرکیانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ کےساتھ معاشی محاذ پربھی ترقی کررہا ہے، پاکستان کےثالثی کے کردارکوبین الاقوامی سطح پرسراہا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے