اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار شہزاد رائے کا ملالہ یوسفزئی سے غزہ پر خاموشی کا سوال

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نوبیل انعام یافتہ تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی سے غزہ کی صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کے حوالے سے سوال اٹھا دیا۔

شہزاد رائے، جو تعلیم کے فروغ اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ایک گفتگو کے دوران ملالہ یوسفزئی سے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اسی دوران انہوں نے غزہ میں جاری صورتحال پر ملالہ کی خاموشی سے متعلق سوال کیا، جس نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی۔

 

ملالہ یوسفزئی نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی اور ایک اہم تقریب میں اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نشان بھی پہن رکھا تھا۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف غزہ بلکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بچوں، خاص طور پر بچیوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کرتی رہی ہیں، جن میں ایرانی اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیاں بھی شامل ہیں۔

ملالہ کے مطابق بعض افراد حقائق جانے بغیر تنقید کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ مسلسل عالمی سطح پر انسانی حقوق اور تعلیم کے مسائل پر بات کرتی رہی ہیں۔ اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور یہ معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے