اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’جھول‘ گانے سے شہرت پانے والی انورال خالد رشتۂ ازدواج میں منسلک

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ انورال خالد نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے شادی کرلی ہے۔

کم عرصے میں میوزک انڈسٹری میں پہچان بنانے والی گلوکارہ نے اپنے مشہور گانے ’جھول‘ کے ذریعے شائقین کے دل جیتے اور اب ذاتی زندگی میں بھی ایک اہم موڑ عبور کرلیا ہے۔

 

کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والا ان کا گانا ’جھول‘ ان کی شہرت کا سبب بنا، جس کے بعد مداح مسلسل ان کی آواز اور انداز کے معترف رہے۔ ان کی کامیاب پیشہ ورانہ سفر کے ساتھ اب انہوں نے نجی زندگی میں بھی خوشیوں کا نیا باب کھول دیا ہے۔

 

 

انورال خالد نے اسلام آباد میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں معیز کے ساتھ نکاح کیا۔ اس موقع پر دلہن نے سنہری اور گلابی رنگ کے خوبصورت جوڑے میں جلوہ گر ہو کر سب کی توجہ حاصل کی، جبکہ دلہا نے آئیوری شیروانی میں ان کا خوبصورت ساتھ دیا۔

گلوکارہ نے اپنی شادی کی چند یادگار جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ نئی نویلی دلہن کے اس خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے