اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی نفری کی تعیناتی کا حکم

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں  نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں، صوبہ بھر میں 17 ہزار جبکہ لاہور میں 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، مارکیٹوں، تفریحی اور حساس مقامات پر تعینات اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ لیڈیز پولیس سکواڈ، ڈولفن فورس، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات اور بازاروں کے اطراف مؤثر گشت کریں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، جبکہ بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر بھی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

مزید برآں، رش کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب  نے ایسٹر کے موقع پر کومبنگ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے