اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہورنیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

 

حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا، آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا۔

وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا، اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

تاجر برادری کی سہولت کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ عوام کیلئے تحفہ ہے، اس اقدام سے ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے