اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ سعود پر یمنیٰ زیدی کی جعلی بچپن کی تصویر دکھانے پر شدید تنقید

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود عید سپیشل پروگرام کے دوران اس وقت تنازع کا شکار ہو گئیں جب شو کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی مبینہ بچپن کی تصویر غلط طور پر پیش کی گئی۔

 

پروگرام میں مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کا کھیل کھیلا جا رہا تھا، جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم کی تصاویر شامل تھیں، تاہم ایک تصویر کو یمنیٰ زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا، جو درحقیقت ایک کم عمر لڑکی فریال حمید کی نکلی۔

بعدازاں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ تصویر ان کی نہیں ہے، اس معاملے پر عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد جویریہ سعود نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا سے تصویر بغیر تصدیق کے حاصل کر کے نشر کر دی، جس پر انہیں افسوس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال حمید کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ تصویر ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئی اور ٹی وی شو میں استعمال کی گئی، جس سے ان کی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی، معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے