(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ننھی سٹار زرتاشہ سے ملاقات کی اور اس موقع پر بچی کی حوصلہ افزائی اور تعریف کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ زرتاشہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کی جس پر کچھ مخصوص گروہوں نے بچی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ٹرول کرنا شروع کر دیا، انہوں نے اس عمل کو شرمناک اور ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں ایسے گروہ موجود ہیں جو بچوں کو بھی ٹارگٹ کرنے سے باز نہیں آتے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ زرتاشہ معصوم ہے اور اس نے اپنی رائے دی، اس پر حملہ کرنا ناقابل برداشت رویہ ہے، زرتاشہ ایک مضبوط بچی ہیں اور ان کے والد بھی سخت مزاج ہیں، جبکہ والدہ جذباتی ہیں، زرتاشہ اور ان کے والدین کے پاس قانونی چارہ جوئی کا حق موجود ہے۔
عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ کوئی بھی کسی کو اپنی رائے دینے سے نہیں روک سکتا اور انہوں نے زرتاشہ کی کوششوں اور کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات پنجاب وہ بچی کے ساتھ ہیں اور اس کے اچھے کام کو سراہتی ہیں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بچوں کو ٹارگٹ کرنے والے رویوں کو ختم کیا جائے اور معصومیت کے ساتھ اظہار رائے کا احترام کیا جائے۔
