اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رائیونڈ تبلیغی اجتماع: تیسرے روز سکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈولفن سکواڈ متحرک

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے تیسرے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں، جو شفٹ وائز ڈیوٹی کے تحت مسلسل فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ترجمان ڈولفن کے مطابق تمام سپروائزری افسران اپنی ٹیموں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پی آر یو کی ٹیمیں نہ صرف اجتماع کے پنڈال بلکہ گرد و نواح کے علاقوں میں بھی سکیورٹی ڈیوٹیز انجام دے رہی ہیں، اس مقصد کیلئے ڈولفن سکواڈ کے 465 جوان مختلف مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق سکیورٹی ادارے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس ہیلپ لائن 15 اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

انہوں نے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں اور سکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے