اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئل ٹینکرز کی ہڑتال کا اعلان، پٹرولیم سپلائی معطل ہونے کا خدشہ

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے سخت احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ کل سے کسی بھی آئل ٹینکر کو لوڈ نہیں کیا جائے گا اور ٹینکر مالکان اپنی گاڑیاں بند رکھیں گے۔

انہوں نے او ایم سیز (آئل مارکیٹنگ کمپنیوں) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ کرایوں پر کام کرنا ممکن نہیں رہا اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے متعلقہ حکام سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں مگر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔

عبداللہ آفریدی کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب اور دیگر علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن نے تمام ٹینکر مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں بند رکھیں اور احتجاج میں بھرپور حصہ لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے