اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد علی ظفر کا پہلا ردعمل آگیا

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(ویب ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد پہلی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں خدا کا شکر گزار ہوں اور اُن تمام افراد کا بھی جنہوں نے میری زندگی کے مشکل ترین وقت میں میرا اور سچ کا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلآخر انصاف ہو گیا ہے، مجھے کسی قسم کی فتح کا احساس نہیں، صرف عاجزی اور شکر گزاری ہے، میں کسی کے خلاف کوئی منفی جذبات نہیں رکھتا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

علی ظفر نے یہ بھی لکھا کہ میرے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے، میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں اس فتح کو جشن کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ میرے دل میں صرف عاجزی و انکساری اور شکر گزاری کے جذبات ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز لاہور کی عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے