اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر بم گرا دیا، کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو اب ایک ہزار سے ڈھائی ہزار روپے تک اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3000 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 3500 سے بڑھ کر 4600 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1550 سے بڑھا کر 2550 روپے اور لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1350 سے بڑھا کر 2350 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں لاہور سے کراچی کا کرایہ 8600 روپے سے بڑھا کر 12000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 9200 سے بڑھا کر 13000 روپے ہو گیا ہے۔

دوسرے شہروں کے لیے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4250 سے بڑھا کر 5300 روپے، مری کا کرایہ 3300 سے بڑھا کر 4500 روپے اور ملتان کا کرایہ 2800 سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہے گا اور انہیں گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

ٹرانسپورٹرز نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں گاڑیاں چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، جبکہ دوسری جانب مسافروں نے کرایوں میں اس بڑے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے