اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب نے 318 اقلیتی افراد میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے 318 اقلیتی افراد میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے۔

دیوالی، ایسٹر، گڈ فرائیڈے اور ویساکھی پر 15 ہزار فی کس امداد دی گئی، صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے چیکس تقسیم کیے، 21 ہندو، 198 مسیحی اور 99 سکھ افراد مستفید ہوئے۔

وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے خصوصی گرانٹ شفاف طریقے سے تقسیم کی گئی، پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ایک لاکھ اقلیتی خاندانوں میں میرٹ پر مینارٹی کارڈز تقسیم کئے گئے، امداد کی فراہمی صرف پاورٹی سکور کی بنیاد پر کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کی خوشیوں میں شریک ہونا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ 50 کروڑ سے بڑھا کر 10 ارب کر دیا گیا ہے۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مکمل اختیارات دیکر اقلیتی امور کے شعبے کو مضبوط کیا، کے پی کے میں حکمرانی پر سوالات خود تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید ان کے اپنے ارکان اسمبلی کر رہے ہیں، نااہل قیادت کے باعث کے پی کے میں عوام مسائل اور بدامنی کا شکار ہیں، کے پی کے میں بڑھتی بے روزگاری اور دہشتگردی صورتحال کو تشویشناک بنا رہی ہے۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے پندرہ سالہ طویل اقتدار کے باوجود صوبے میں نمایاں بہتری نہیں لائی، کے پی کے کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ کے پی کے بھی پاکستان کا حصہ ہے، وہاں کے عوام کی مشکلات پر ہمیں افسوس ہے، کے پی کے کی عوام کو اب خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس قیادت کو آگے لانا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے