اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر سیکٹر سے نکلنے کی تیاری، ڈی ریگولائزیشن پلان وزیراعظم کو پیش

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرط پر وفاقی حکومت نے گندم کے بعد شوگر سیکٹر سے بھی نکلنے کی تیاری کر لی۔

وزارت صنعت و پیداوار  نے ڈی ریگولائزیشن پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا، شوگر ملز کے لائسنس ، امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ہر شعبہ ڈی ریگولیٹ ہو گا۔

شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر پنجاب ، کے پی ، بلوچستان  نے آمادگی ظاہر کر دی، سندھ کی سفارشات موصول ہونا باقی ہیں، وزارت صنعت و پیداوار کے پیش کردہ پلان میں کسانوں کے تحفظ اور کارٹیلائزیشن کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تجویز بھی شامل ہے، کسانوں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہو گی، کسی زون یا اقسام کی پابندی نہیں  ہو گی، کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہو گا۔

مزید برآں گنے  کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی، آٹھ ماہ بند رہنے والی شوگر ملز باہر سے خام مال منگوا کر چینی بنا سکیں گی، حکومت چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دے گی، ملک میں نئی شوگر مل لگانے پر پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔

کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ممنوعہ  گنے کی اقسام کی فہرست بوائی سے قبل جاری کرنے کی تجویز ہے، شوگر ملز کو باہر سے خام مال منگوا کر چینی تیار کر کے برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے