اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.36 قیمت فروخت : 40.43
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.18 قیمت فروخت : 191.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.36 قیمت فروخت : 200.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.25 قیمت فروخت : 910.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 472400 دس گرام : 405000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433030 دس گرام : 371247
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7311 دس گرام : 6275
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں صفائی آپریشنز کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی آپریشنز کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ریلوے اور کنٹونمنٹ کے منتخب علاقوں کو بھی ستھرا پنجاب پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک، معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔

اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت یونین کونسلز کی بڑھتی تعداد کے تناظر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے بڑی نجی ہاؤسنگ سکیموں کا کوڑا بھی سرکاری نظام کے تحت ڈمپ کرنے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کو خدمات فراہم کر کے فیس وصول کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے تحت شہر میں 13 ہزار بیٹس قائم ہیں اور لاہور میں 10 ہزار 500 فٹ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کے قیام کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی بھی ہدایت دی گئی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ گوالہ کالونیوں کے گوبر کو کارآمد بنانے کے لیے بائیوگیس پلانٹس لگائے جائیں گے، جبکہ گوالوں نے فی مویشی فیس ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خالی پلاٹس پر کوڑا پھینکنے سے گریز کریں۔

اجلاس میں ٹاؤن منیجرز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے اور فیلڈ سپروائزرز کی مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ سپاٹ چیکنگ کے لیے مسلسل دورے کریں اور غیرحاضری پر کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے