اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.36 قیمت فروخت : 40.43
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.18 قیمت فروخت : 191.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.36 قیمت فروخت : 200.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.25 قیمت فروخت : 910.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 472400 دس گرام : 405000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433030 دس گرام : 371247
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7311 دس گرام : 6275
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن، 1072 افراد گرفتار

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولیس کا شہر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت حالیہ کارروائیوں میں 1072 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مارچ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1049 مقدمات درج کیے گئے۔

رواں سال مجموعی طور پر پتنگ بازی میں ملوث 3242 افراد گرفتار ہوئے اور 3100 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 109276 پتنگیں اور 3684 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو ہدایت دی ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں، جبکہ شہری بھی قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے