31 Mar 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار کر کے نظر ثانی کیلئے معاملہ پی ٹی اے کو ارسال کر دیا۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق نئے بینڈز پر نظرثانی کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھجوایا گیا ہے ، سپیکٹرم شیئرنگ سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز مستفید ہوں گے جبکہ آپریٹرز ایک دوسرے کے ساتھ سپیکٹرم شیئر کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک سروس بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ایک ٹاور سے مختلف نیٹ ورکس سروس دے سکیں گے جبکہ سپیکٹرم شیئرنگ سے کوریج اور رابطوں میں بہتری متوقع ہے۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نئے بینڈز پر نظرثانی کے بعد پالیسی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
