(لاہورنیوز) ملک میں 28 دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کر دیا گیا۔
یکم مارچ 2026 کو جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی۔ اب تک (28 مارچ تک) تقریباً 288-290 روپے فی لیٹر اور 150 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو نسبتاً مستحکم رکھنے کی کوشش کی ہے (حالانکہ ان میں بھی کئی بار اضافہ ہوا)، لیکن جیٹ فیول اور مٹی کا تیل (کیروسین) کو عالمی مارکیٹ اور علاقائی کشیدگی (مشرق وسطیٰ میں ایران جنگ) کی وجہ سے آزادانہ بڑھنے دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی ایئر لائنز نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹکٹوں کے کرایوں میں 20سے 40 فی صد تک اضافہ کر دیا ہے، کئی روٹس پر ٹکٹس اب ہزاروں روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔
اِسی طرح پاکستان ایوی ایشن پر بھی بھاری دباؤ ہے، خاص طور پر قومی ایئر لائنز اور دیگر ایئر لائنز پر آپریٹنگ لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے فیول کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے، جس سے سپلائی چین بھی متاثر ہے۔
