اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دہی کی ملائی زیادہ نہ ڈالنے پر تصادم، ڈنڈے سوٹے چل گئے

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہورنیوز) شاہدرہ میں دہی کے کونڈے کی ساری ملائی نہ ڈالنے پر تصادم کے دوران ڈنڈے سوٹے چل گئے، دکاندار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نقص امن کا خطرہ بننے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ کے مطابق ملزم نے دودھ دہی کی دکان سے کم مقدار میں دہی خریدا اور ساری ملائی کی ڈیمانڈ کر دی، دکان پر بیٹھے لڑکے کے انکار پر ملزم آگ بگولا ہو گیا اور ساتھیوں سمیت دکان پر دھاوا بول دیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان ڈنڈے سوٹوں سے مسلحہ ہو کر حملہ آور ہوئے اور ایک دوسرے پر اینٹوں، ڈنڈوں سے وار کرتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے لڑائی جھگڑا چھڑوانے والے دیگر دکانداروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مالی نقصان پہنچایا۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے ایس ایچ او خرم شہزاد کی نگرانی میں ریڈ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے