اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن الیون کا تیسرا میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں راولپنڈیز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، یاسر خان 83 اور محمد رضوان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا، محمد حارث 47، بابر اعظم 39، مچل بریسویل 35 اور عبدالصمد 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے دو، رشاد حسین، آصف آفریدی، محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے