اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک امتحان: بیشتر سرکاری سکول اساتذہ ڈیوٹی پر چلے گئے، تعلیمی نظام متاثر

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(ویب ڈیسک) میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی ڈیوٹیوں کی وجہ سے بیشتر سرکاری سکول اساتذہ سے خالی ہوگئے ، جس سے تعلیمی و انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی سکولوں میں 80 سے 95 فیصد تک اساتذہ کی ڈیوٹیاں امتحانی مراکز پر لگا دی گئی ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول کوریاں کے 12 میں سے 11 اساتذہ کو بورڈ ڈیوٹی سونپ دی گئی، جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول جیون ہانہ کے 7 میں سے 6 اساتذہ بھی امتحانی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اساتذہ کی بڑی تعداد کے امتحانی ڈیوٹیوں پر جانے کے باعث سکول سربراہان کو اداروں کے انتظامی معاملات چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تقریباً تمام اساتذہ امتحانی ڈیوٹیوں پر ہوں گے تو سکولوں کا نظام کون چلائے گا۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم نے ایک ہی سکول کے تمام اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگانے پر ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہر سکول سے مناسب تعداد میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔

سکول سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف نامزد اساتذہ کو ہی امتحانی ڈیوٹی دی جائے تاکہ باقی عملہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے