اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

رواں سال بھی 100 فیصد طلبہ کو نئی کتابیں فراہم نہیں ہو سکیں گی

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(ویب ڈیسک) رواں سال بھی سو فیصد طلبہ کو نئی کتابیں فراہم نہیں ہو سکیں گی، نئے تعلیمی سال میں تقریباً 3 کروڑ مفت درسی کتب طلبہ میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، رواں سال بھی 100 فیصد طلبہ کو نئی کتابیں فراہم نہیں کی جا سکیں گی اورلاکھوں طلبہ کو پرانی کتابوں پر گزارا کرنا پڑے گا۔

طلبہ کو پرانی کتابیں سکولوں میں قائم بک بینک سے فراہم کی جائیں گی۔

مقررہ تقسیم کے مطابق نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو 100 فیصد کتابیں ملیں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلبہ کو 80 فیصد کتابیں ملیں گی۔

چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کو 50 فیصد کتابیں فراہم کی جائیں گی جبکہ دہم جماعت کے طلبہ کو 100 فیصد کتابیں دی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال 3 کروڑ سے زائد درسی کتب چھاپی گئی ہیں جن میں سے اب تک 2 لاکھ 30 ہزار کتابیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

پیما اور پیف کے سکولوں کو بھی انہی 3 کروڑ کتابوں میں سے درسی کتب فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے