(لاہور نیوز) حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا۔
دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے حالیہ اعلان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا تھا، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوامی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے بالخصوص دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے طبقے پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے، جہاں یہ ایندھن روزمرہ استعمال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
