اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کے نائلہ راجا پر سنگین الزامات

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حالیہ بیان میں ایک نیا اور سنگین دعویٰ سامنے رکھا ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عماد کی دوسری بیوی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا ان کے بچوں میں سے ایک کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے تقریباً چھ برس ساتھ گزارنے کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت ثانیہ اشفاق اپنے تین بچوں کی پرورش خود کر رہی ہیں، جبکہ عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی ہے۔

 

 

ثانیہ اشفاق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری میں بغیر نام لیے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے‘‘، اور ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی اور ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریں گی۔دوسری جانب، عماد وسیم اس سے قبل اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل مرحلہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے نے انہیں ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی یعنی ان کے بچے دیے، جن سے وہ بے حد محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ دسمبر 2025 میں ان کی علیحدگی سامنے آئی

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے