اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپر لیگ 11 کا افتتاحی میچ آج کھیلا جائے گا

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ایونٹ کا پہلا ٹاکرا شام 7 بجے، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، تاہم بدقسمتی سے شائقین اس میچ کو گراؤنڈ میں جا کر نہیں دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو سٹریمنگ پر ہی دیکھے جا سکیں گے، خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلئے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی، پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے جبکہ اب 22 میچز کراچی اور 22 کی میزبانی لاہور کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے